تھانہ دائودزئی کے علاقے شغالی بالا میں مبینہ خونیں رہزنی میں قتل نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کو آہوں سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیاگیامقتول موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر گیا تھا پولیس نے قتل کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے جبکہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی آخری مراحل ہے پولیس کے مطابق 26 دسمبر کو 23 سالہ دانش ریاض ولد شاہ ریاض اپنے ماموں زد حسیب خان کے ہمراہ شغالی بالا سند غاڑہ میں موجود تھاکہ اس دوران مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنایا اور اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین کر کے مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دانش جاں بحق جبکہ حسیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کا مزید وسیع کردیاگیا جبکہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی شروع کی گئی ہے پولیس کے مطابق اس واقعہ سے تقریباً دو کلو میٹر دور مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار حلیم شیر ولد لطیف خان کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں کلاشنکوف استعمال ہوئی ہے لیکن مختلف زائویوں پر تفتیش جاری ہے بہت جلد اصل حقائق منظر عام پر آجائیں گے ۔