ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی بے قدری جاری ہے۔
سال 2023 کے آخری کاروباری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈکیس 255 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 307 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔