سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن مزید کمی ہو گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 20 ہزار روپے تولہ ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی ہوئی جس سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 88ہزار 615 روپے ریکارڈ کی گئی۔