لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔


پولیس کا بتانا ہےکہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا اور گھر سے 3 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی نکالیں۔

پولیس کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔