پاکستان کے ٹیکنالوجی گریجویٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں اپنی ملازمت کو صرف ملک تک ہی محدود رکھنے کہ ضرورت نہیں کیونکہ ان کے لیے دیگر بہت سے ممالک نے دروازے کھول رکھے ہیں۔
دنیابھر کے بہت سے ممالک ٹیک گریجویٹس کے لیے نہ صرف اعلیٰ تنخواہ والے روزگار کے مواقع رکھتے ہیں بلکہ اس صنعت میں مزید نقل و حرکت کے مواقع بھی دیتے ہیں۔
دنیا بھر میں پھیلے ہوئے آئی ٹی مراکز کے ساتھ ان ٹیک گریجویٹس کو نہ صرف بہتر تنخواہ ملتی ہے بلکہ متحرک کمیونٹیز کا حصہ بن کر حقیقی طور پر اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
یہاں 2024 میں ٹیک گریجویٹس کے لیے سرفہرست چند ممالک کے نام ہیں ، یہ ترتیب سالانہ تنخواہ کے لحاظ سے ہے۔
سوئٹزرلينڈ
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 103,715
دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں شامل زیورخ، جنیوا اور لوزان میں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے مراکز بھی ہیں. سوئٹزرلینڈ میں ٹیک انڈسٹری بنیادی طور پر میڈٹیک ، بائیوٹیک ، فن ٹیک اور کلین ٹیک کے ارد گرد مرکوز ہے۔ اور اس فہرست میں اِن کی جانب سے دی جانے والی سالانہ تنخواہ بھی سب سے زیادہ ہے۔
ریاست ہائے متحدہ
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 99,461
سلیکون ویلی کے علاوہ سیئٹل اور نیو یارک امریکا میں ٹیکنالوجی کے بڑے مراکز ہیں. سیکیورٹی سے لے کر سوشل میڈیا تک، امریکی ٹیک انڈسٹری متنوع ہے اور دنیا بھر سے بھرتیاں کرتی ہے.
جرمنی
اوسط سالانہ تنخواہ: 63,767 امریکی ڈالر
برلن میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے علاوہ ، میونخ، فرینکفرٹ ، ہیمبرگ ، اور شٹٹ گارٹ تمام بڑے ٹیک مراکز ہیں جو دنیا بھر سے خدمات حاصل کرتے ہیں۔ برلن علم اور جدت طرازی کمیونٹی (کے آئی سی) کے طور پر یورپی انسٹی ٹیوٹ آف انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (ای آئی سی) کا حصہ ہے۔
نيدرلينڈز
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 62,783
ایمسٹرڈیم ایک بہت بڑا جدت طرازی کا مرکز ہے جو نہ صرف ٹیکنالوجی کا علم رکھنے والوں بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو بھی یکساں دعوت دیتا ہے۔
يونائٹڈ کنگڈم
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 62,587
امریکا کی سیلکون ویلی کی طرح برطانیہ کا بھی اپنا سلیکون راؤنڈ اباؤٹ ہے۔ ایسٹ لندن ٹیک سٹی، گوگل ، سسکو ، فیس بک ، انٹیل اور مائیکروسافٹ سبھی کے دفاتر یہاں ہیں جو ایک متحرک ٹیک کمیونٹی تشکیل دیتے ہیں۔ مانچسٹر، ایڈنبرا اور برسٹل بھی ابھرتے ہوئے ٹیک مراکز ہیں۔
کينیڈا
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 60,023
اوٹاوا کے کناٹا نارتھ ٹیکنالوجی پارک کی کمپنیوں نے 2018 میں کینیڈا کے جی ڈی پی میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ کیا اوراس شراکت کا حجم بڑھ رہا ہے۔ ٹورنٹو، وینکوور اور مونٹریال میں بڑے پیمانے پر ٹیک سینٹرز بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں اور دنیا بھر سے خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
سوئيڈن اوسط سالانہ تنخواہ: $ 51,162
سلیکون ویلی کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے مراکز اسٹاک ہوم کے کسٹا میں واقع ہیں۔ یہ ملک تکنیکی طور پر جدت کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہترین ہے۔
آسٹريليا
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 50,244
سڈنی، میلبورن، برسبین اور پرتھ میں بڑے پیمانے پر ٹیک سینٹرز کمیشہ نئے ٹیلنٹ کے متلاشی ہوتے ہیں، کینبرا سائبر سیکیورٹی انوویشن نوڈ سیکیورٹی میں دلچسپی رکھنے والے ٹیک کارکنوں کے لیے بھی ایک منفرد منزل فراہم کرتا ہے۔
ڈنمارک
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 48,650
آئی بی ایم ، مائیکروسافٹ اور اوریکل جیسے بڑے ناموں کے ساتھ ملازمت کے تمام تر مواقع دستیاب ہیں۔ ، ڈنمارک میں ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو تمام تر سوشل سیکیورٹی بینیفٹس بھی حاصل ہوں گے۔
بیلجئيم
اوسط سالانہ تنخواہ: $ 47,422
ٹیک کمپنیوں کے علاوہ ،بیلجیئم میں مختلف اسٹیم یونیورسٹیاں اور تحقیقی مراکز بھی ہیں جیسے نیشنل فنڈ فار سائنٹیفک ریسرچ (این ایف ایس آر)، رائل اکیڈمیز فار سائنس اینڈ آرٹس آف بیلجیئم (آر اے ایس اے بی) اور بیلجیئم اکیڈمی کونسل آف اپلائیڈ سائنسز (بی اے سی اے ایس) جو ہمیشہ دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔