تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر کو بند رہیں گے : اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر کو ”بینک ہولی ڈے“ کے باعث بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کوئی عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔

تہام، بیان میں کہا گیا کہ بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔