سال 2024 کے لیے 'پیچ فز' بہترین رنگ قرار

رنگوں کے لئےمعروف امریکی ادارے پنٹون نے'پیچ فز' کو سال دوہزار چوبیس کا بہترین رنگ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ادارے پنٹون کا کہنا ہے یہ رنگ دل، دماغ اور جسم کو سکون اور تقویت بخشتا ہے۔ نرمی  باہمی تعاون اورخاموشی سے لطف اندوز ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

Samaa urdu Image

پیچ فز رنگ ماڈرن لک کے ساتھ ساتھ امن کا پیغام بھی دیتا ہے۔ دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز اور کمپنیاں اس رنگ کو اپنی پراڈکٹس میں استعمال کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔