چین میں 3 افراد نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ اور مشکل ڈبل انڈر اسکپس چھلانگیں لگانے کا نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے 3 شہری جو کہ رسی کودنے والے چیمپیئنز بھی ہیں، کی ٹیم نے اس وقت عالمی ریکارڈ توڑ دیا جب ٹیم کے ایک رکن نے 1 منٹ میں 176 ڈبل انڈر سکپس کے ساتھ ساتھ ایک اور چھوٹی رسی پر بھی چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔
لمبی رسی کو ٹیم کے کوچز وانگ ہوانان اور کان کنگرو نے تھام رکھا تھا جبکہ 14 سالہ کان کنگرو کی بیٹی لیو ژن ژو نے اپنے ہاتھوں میں ایک اور مگر چھوٹی رسی کو پکڑا ہوا تھا۔
لیو ژن ژو نے دونوں رسیوں پر 1 منٹ میں ایک ساتھ 176 چھلانگیں لگائیں اور قلیل مدت میں سب سے زیادہ ڈبل انڈر سکپس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ماں اور بیٹی دونوں 2022 ایشین چیمپئن شپ میں چینی قومی جمپ روپ ٹیم کی رکن رہ چکی ہیں۔