ارجنٹائن کے نئے صدر نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ روس اور چین کے برعکس امریکا کا اتحادی بننا چاہتے ہیں۔
ارجنٹائن کے صدر جے وییر ملی نے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن کو خط بھیج کر اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
اپنے خط میں ارجنٹائن کے نئے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک، برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقا پرمشتمل اتحاد کا حصہ نہیں بنناچاہتا۔
ارجنٹائن کے صدر کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا کہ ان کا ملک پیسو کا استعمال ختم کرکے امریکی ڈالر کا استعمال شروع کرے گا، ساتھ ہی مرکزی بینک اور کئی وزارتوں کو ختم کردیا جائے گا۔
ارجنٹائن کے صدر کی اس پالیسی کے خلاف بیونس آئریس میں کئی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔