ملک میں مہنگائی کی شرح کا 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں شرح مہنگائی سالانہ بنیاد پر 38.4فی صد ہو گئی، جس سے ملک میں میں مہنگائی کا 47سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں پچھلے دو ماہ میں مہنگائی 31فی صد رہی جو اگست میں 27فی صد تھی، جب کہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر 38.4فی صد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 50سے 70فی صد اضافہ سالانہ بنیاد پر ہو رہا ہے،ماہرین نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ مہنگائی میں آنے والے مہینوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے، اور آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکسز میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔