گڈو پاور ہاؤس، نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگنے کا امکان، متبادل ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ

گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ذرائع کے مطابق نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔

پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئی۔

مذکورہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ دھوپ نکلنے تک متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی مشکل ہے۔