احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث گاڑی روڈ سے نیچے اتر کر الٹنے کے باعث پیش آیا، حادثہ نجی کمپنی کی نان اے سی بس کو کوٹ خلیفہ کے قریب پیش آیا ہے۔
ریسکیو 1122 نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کا شکار بس کراچی سے بھکر جارہی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔