اوگرا کا صارفین کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ : ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کر دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہو گیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کر دی گئی۔

دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3007 روپے 56 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔