سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر، 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 280 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 600 ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔