باجوڑمیں جے یو آئی کے نامزد امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

 باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ( ف )  کے نامزد امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں جے یو آئی رہنما محفوظ رہے ۔

ملاکنڈ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ( ف )  کے نامزد امیدوار برائے پی کے 19 ماموند قاری خیراللہ کی  گاڑی کو  ریموٹ  کنٹرول  بم سے نشانہ بنانے کی کوشش  کی گئی۔

دھماکے میں گاڑی کو نقصان پہنچا مگر خوش قسمتی سے جے  یو آئی رہنما محفوظ رہے ۔