بغیر سوئے کتنی دیر تک رہا جاسکتا ہے؟ معروف برطانوی یوٹیوبر کی کوشش

یہ خیال کبھی آپ کے ذہن میں آیا کہ آپ کتنی دیر تک بغیر سوئے رہ سکتے ہیں؟ یہ سوال انگلینڈ کے معروف یوٹیوبر جو فیزر کے ذہن میں آیا اور انہوں نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔

21 سالہ جوفیزر نے یوٹیوب پر اپنے تجربے کا عنوان ہی یہ رکھا، ’میں نے کوشش کی کہ میں کتنی دیر تک بغیر سوئے رہ سکتا ہوں۔’

10 لاکھ سبسکرائبرز سے زائد کے حامل جو نے اپنے ناظرین کو یہ بھی نصحیت کی یہ یقینی طور پر ایک ایسا چیلنج ہے جسے کسی کو نہیں کرنا چاہیے۔

نہ سونے کا تجربہ شروع ہوا اور پہلے 18 گھنٹے تو ٹھیک رہے لیکن 22ویں گھنٹے میں آکر  وہ تھکنے لگے اور 24ویں گھنٹے  میں انہوں نے اپنے آپ کو جگانے کیلئے پہلی بار کیفین کا استعمال کیا۔

پھر 29ویں ​​گھنٹے بعد نیند میں شدت بڑھنے کے بعد انہوں نے ٹھنڈے پانی سے نہایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ کام تھا لیکن کارگر ثابت ہوا اور زیادہ بیداری محسوس ہوئی ۔

تاہم آخر کار 36ویں گھنٹے تک وہ مزید برداشت نہ کر سکے۔ انہوں نے جاگنے کی کوشش کرنے کے لیے اپنی دوسری کافی پی  لیکن چند گھنٹوں بعد آخر کار ان کی آنکھ لگ ہی گئی ۔