کارخانے میں دھماکا، آتشزدگی سے5 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا میں کارخانے میں استری رولر پھٹ گیا، آتشزدگی کے باعث پانچ افراد جھلس گئے۔

جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رولر پھٹںے کی آواز کارخانے کے اطراف کے علاقوں میں سنی گئی، واقعہ کے بعد شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔