امارات اسلامیہ افغانستان طالبان حکومت نے ملک بھرمیں بھیک مانگنے والے25ہزار سے زیادہ بچوں کوگداگری سے نجات دلاتے ہوئے تعلیم تک رسائی فراہم کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کےوزارت محنت وسماجی امور کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ وزارت محنت وسماجی امور نے گزشتہ سال ملک بھر سے 25ہزار سے زائد بھیک مانگنے والے بچوں کو پکڑا ہے، جو بھیک مانگ رہے ہوتے تھے یا پھر گھر کا چولہا جلانے کے لیے محنت مزدوری کرتے تھے، ان بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں بے شمار بچوں کو سڑکوں پر جوتے پالش کرنے اور کاروں کی صفائی سے لے کر اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے پانی کے کین لے جانے تک مختلف شعبوں میں کام کرتے دیکھا گیاہے۔