روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے لیے باقاعدہ معاہدے کے تحت گرفتار سیکڑوں فوجیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں جانب سے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کے 200 فوجی رہا ہوکر واپس آ چکے ہیں۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ہمارے 200 سے زیادہ فوجی اور شہری روس کی قید سے رہا ہوکر واپس پہنچ چکے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یوکرین کے انسانی حقوق کے عہدیدار دیمیترو لوبنیٹس نے کہا کہ یوکرین کے  224 فوجی اور 6 شہری مجموعی طور پر 230 افراد کو رہا کردیا گیا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان گرفتار افراد کے تبادلوں کا 49 واں دور ہے۔

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں مشکل مذاکرات کے بعد طے پانے والے معاہدے کے تحت اس کے 248 فوجی واپس آگئے ہیں۔