رحیم یارخان میں اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے ڈاکوؤں کی شادی کی تقریب میں کچے جانے والے بینڈ باجہ گروپ کو اغواکاروں سے بچالیا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے مطابق اغوا کار ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب کا جھانسہ دے کر سنی براس بینڈ گروپ کو کچے بلایا۔
ہنی ٹریپ سیل نے صادق آباد سے 9 افراد پر مشتمل بینڈ کو سندھ پنجاب سرحد پر وین سمیت روک کر اغوا کاروں سے بچالیا۔
اس سے قبل بھی ڈاکوؤں نے 9 ڈھولچیوں کو جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا جنہیں پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرایا تھا۔