موٹرسائیکل اور گاڑیوں کیلئے من پسند نمبرز خریدنے کے خواہمشندوں کیلئے خوشخبری

پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نےموٹر سائیکل اور گاڑیوں کیلئے من پسند نمبرز خریدنے کے خواہمشندو ںکیلئے آن لائن نیلامی کےشیڈول کااعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے اسے’ای آکشن ‘ کا نام دیاہے ، شرکاٗ کے پاس اپنے من پسند نمبرز خریدنے کا سنہری موقع ہو گا، نیلاکا پہلا دور یکم جنوری سے 11 جنوری تک جاری رہے گا، جبکہ دیگر دوسیریز کی نیلامی 11 سے 21 جنوری تک ہو گی ۔

 

چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے کہا کہ شہری نیلامی میں حصہ لینے کیلئے آن لائن پورٹل ’ ای آکشن ‘ موبائل ایپ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔