میانوالی؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 شدید زخمی

 کالاباغ کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق  اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کالاباغ  کے نواحی علاقے چغلان میں شادی کی  تقریب میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے جس  میں  اول نامی شخص جاں بحق اور 5  افراد شدید زخمی  ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کالاباغ پولیس موقع واردات پر موجود ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔