ہدف سے زائد وصولیاں ، ایف بی آر ملازمین کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور انعام دینے کا فیصلہ

فیڈررل بورڈ آف ریونیو نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر اپنے افسران و اہلکاروں کوخصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر  حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2023 میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے گریڈ ایک تا 21 کے افسران و اہلکاروں کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے تمام لارج ٹیکس پیئر افسران اور کسٹمز کے فیلڈ آفسز کے سربراہان سے فہرستیں طلب کر لی ہیں۔