معاشی میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں ، سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.60 کروڑ ڈالر کمی سے 8ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.2 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 کروڑ ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی ذخائر 3.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 13ارب 25 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ۔