روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کمی ہوئی۔
اس کمی سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280.25 روپے ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوا۔
11 جنوری کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 11 پیسے تھا۔