لاہور، دو روز کے دوران چینی کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کا ایکس مل ریٹ 140 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی 142 روپے فی کلو ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہناہے کہ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی ہے۔