سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ہفتے کو فی تولہ سونا 950 روپےاضافے سے 217450 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونا 874 روپے کے اضافے سے 186428 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 170893 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2068 ڈالرفی اونس ہوگئی۔