55 گھنٹے تک پنچنگ بیگ پر مکے برسانے کا عالمی ریکارڈ قائم

بھارت میں ایک شخص نے 55 گھنٹے اور 15 منٹ تک پنچنگ بیگ پر مکے مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔

42 سالہ مارشل آرٹسٹ سدھو کو یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق ہر دو سیکنڈ میں کم از کم ایک مکا مارنا تھا جبکہ ان کو ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 25 برسوں سے مارشل آرٹس کی مشقیں کر رہے ہیں، وہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا، سدھو نے یہ ریکارڈ 5 منٹ فرق سے اپنے نام کیا۔

سدھو کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 گھنٹوں تک مکے مارنے کے بعد انہیں تکلیف محسوس ہونا شروع ہوئی، اس وقت انہوں نے خود کو یاد دلایا کہ یہ ان کی برداشت کا امتحان ہے۔

ان کا ماننا تھا کہ اگر وہ جذباتی طور پر مضبوط رہے تو وہ درد کو برداشت کر سکتے ہیں۔