کم طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث 2024 کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی،بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
آج رات سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول فی لٹر 9 روپے سستا ہونے کا امکان ہے،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 80 پیسے سستاہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا اپنی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی،حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں پیٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے،حکومت نے سالِ نو کے آغاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 19پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔