پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ 

ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا، ہائی ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔