پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا

پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 63 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔