سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھائو 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2047 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 450 روپے مہنگا ہوا تھا۔