ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا

نگران حکومت کےحکم پرڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پنجاب بھرکیلئےنئی لائسنس فیس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ساٹھ روپےوالے لرنر کی فیس پانچ سو روپے کردی گئی۔ ریگولرموٹرسائیکل لائسنس کی فیس پانچ سو سے بڑھا کرایک سال کی نوسو اسی روپے کردی گئی۔موٹرکار جیپ کی فیس تیرہ سو سے بڑھ کر ایک سال کی بائیس سواسی روپے کردی گئی۔

 اس سے قبل موٹرسائیکل اور کار کی پانچ سال کی فیس تیرہ سو روپے تھی۔ ایل ٹی وی لائسنس بنوانا ہے تو ایک سال کی فیس چوبیس سواسی روپے ایچ ٹی وی کی بھی ایک سال کی فیس چوبیس سواسی روپے ادا کرنا ہوگئی۔

 اسی طرح انٹریشنل لائسنس کی فیس میں بھی اٹھارہ سو تیس روپےسےلےکرچھ ہزارتیس روپےتک اضافہ کردیاگیاہے۔