حکومت نے انڈسٹریل سیکٹر کے بجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز کو حتمی شکل دیدی

نگران حکومت نے انڈسٹریل سیکٹر کے بجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز کو حتمی شکل دیدی۔ سینیٹ کی پاور کمیٹی کوحکام نے بتایا صنعتی شعبےکاٹیرف نوسینٹ پرلایا جائےگا۔

قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں پاورڈویژن حکام کاکہناتھا صنعتی ٹیرف کونوسینٹ پرلانےکیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے، صنعت کا پہیہ چلےگاتولوگوں کوروز گا رملےگا، مختلف اداروں کےدرمیان سرکلرڈیٹ کامعاملہ بھی حل ہوگا۔

کمیٹی نےپاورسیکٹر میں گردشی قرض کی تفصیلات طلب کرلیں، آئندہ اجلاس میں سیکرٹری فنانس سرکلر ڈیٹ پردیں گے۔

 پاورڈویژن کومختلف امورکی انجام دہی کیلئےفنڈزکی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ بتایا گیا کہ بجلی کی بحالی، پولزکی مرمت اورمیٹرزکیلئے فنانس ڈویژن کی جانب سےفنڈزکی فراہمی نہیں ہوتی، بتایاجاتاہےکہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت فنڈز نہیں مل سکتے۔

سینیٹ کی پاورکمیٹی نے کہا پاور ڈویژن کو فنڈز کی قلت کا معاملہ حل کیا جائے گا ۔