مہنگائی میں کمی کے باعث 2024 کے اواخر تک شرح سود میں نمایاں کمی کا امکان : رواں برس پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں مہنگائی اوسطاً 25 فیصد سے نیچے ہوجانے کی توقع ہے : بلومبرگ کا تجزیہ

مہنگائی میں ممکنہ کمی کے تحت 2024 کے اواخر تک شرح سود میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے حوالے سے پاکستان کی ڈیٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سال 2024 کے اواخر تک شرح سود میں 7 فیصد تک کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود میں کمی کا سلسلہ شروع مارچ کے مہینے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بلوم برگ کی پیش گوئی ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں مہنگائی اوسطاً 25 فیصد سے نیچے ہوجانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے کم اور چوتھی سہ ماہی تک ملک میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد کے قریب رہ جانے کا امکان ہے۔