سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کر نے والے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز لاگو کر دیے۔
ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز کے نام سے100 روپے فیس مقرر کردی گئی۔
اب اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ائیر لائنز سو روپے فیس وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔
ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر 100 روپے فیس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ چارجز فیس وصولی کا حکم نامہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔