نہار منہ آملے کا جوس پینےکے حیران کن فائدے

آملے کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آملہ  بے شمار فوائد کا خزانہ بھی ہے۔

قدرت نے اس ہرے رنگ کے آملہ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ کی بھرمار چھپا رکھی ہے جس کے استعمال سے ڈھیروں فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل جرنل آف فارماسیوٹیکل میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق آملہ  انسانی جسم سے سوزش کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت کا حامل ہے جو موسمی نزلہ زکام اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آملہ جلد اور بالوں کیلئے بھی بہترین خوراک ہے اور یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

آگر آپ آملے کے زیادہ فوائد  حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے نہار منہ استعمال کریں جس کیلئے آملے کا جوس بھی مفید ہے۔

آملے کا جوس کیسے بنایا جائے؟

5 سے 6 آملہ کو لے کر اس کے بیج نکال دیں اور پھر بلینڈر میں اسے پانی کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

اس کے علاوہ ذائقے کیلئے آپ اس میں تھوڑا سا ادرک اور شہید بھی مکس  کرسکتے ہیں۔

آملے کا جوس نہار منہ  کیوں  پینا چاہیے؟

آج ہم آپ کو آملے کے جوس کے چند ایسے فوائد بتاتے ہیں  جنہیں جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنے کا ارادہ پکا کرلیں گے۔

وٹامن سی اور اینٹی  آکسیڈینٹ کا خزانہ

آملہ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہے جو آپ  کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ آملہ سوزش کو دور کرکے جوڑوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو مضبوط بنائے

آملے کا جوس معدے کو صحت مند بناتا ہے اور  کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس سے ہاضمے کے مسائل جیسے بدہضمی، تیزابیت اور قبض کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

شوگر لیول برقرار رکھے  اور دل کو صحت مند بنائے

شوگر کے مریض یا پھر شوگر کے باڈر لائن کو پہنچنے والے مریضوں کیلئے آملے کا جوس بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو برقرار رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ جسم سے کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو صحت مند بھی بناتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

جسم کو ڈیٹاکسفائی کریں

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ سوشل میڈیا پر وزن  کم کرنے اور جسم سے برے خلیوں کو نکالنے کیلئے ڈیٹاکسفائی واٹر کے استعمال کا کہا جاتا ہے۔

کچھ لوگ  کھیرے تو  کچھ  لیموں اور پودینے کا ڈیٹاکسفائی واٹر بناتے ہیں لیکن آپ یہ کام آملے کا جوس بنا کر بھی کرسکتے ہیں کیونکہ آملے کا جوس صبح نہار منہ پینے سے جسم  سے برے خلیوں کو دور کرنے میں مدد  ملتی ہے ۔

جلد اور بالوں کیلئے مفید

نہار منہ آملے کا جوس آپ کی جلد کو جوان بناتا ہے اس کے علاوہ آملے کا جوس پینے سے بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ ہوگا، آملے کا جوس بالوں کو جھڑنے سے بچائے گا اور بالوں میں چمک بھی لائے گا۔

اس کے علاوہ آملے کا جوس آنکھوں کی روشنی کو بھی تیز کرتا ہے اور ہر طرح کی تھکاوٹ کو دور کرکے چڑچڑے پن کو بھی دور کرنے کیلئے بہترین ہے۔