پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ گراوٹ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، 100 انڈیکس 63 ہزار 282 کی سطح پر بند ہوا ہے، مارکیٹ میں 9 ارب 33 لاکھ روپے مالیت کے 28 کروڑ 73 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 364 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 203 کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کے باعث سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکنگ سسٹم کو رقم فراہم کردی ہے ، سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بینکوں کو مجموعی طور پر 2090 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں ،7 روز کے لئے بینکوں کو 1407 ارب 20 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،7روز پر فراہم کردہ رقم پر بینکس 22.07 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع دیں گے ،اوپن مارکیٹ آپریشن، 14 روز کے لئے بینکوں کو 578 ارب 45کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کیے گئے پیسوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 14روز پر فراہم کردہ رقم پر بینکس 22.06 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع دیں گے ،28 روز کے لئے بینکوں کو 104 ارب 85کروڑ روپے فراہم کئے گئے،28 روز پر فراہم کردہ رقم پر بینکس 22.06 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع دیں گے۔