ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

پاکستان کی جنوب مغربی سرحد پر کشیدگی کے باوجود روپےکی قدر بڑھنےکا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 90 پیسے ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالرکا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر  279 روپے 98 پیسے تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 98 پیسے ہے۔