اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100انڈیکس 1108 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 514 پوائنٹس اضافے سے 64454 پر بند ہوا۔

100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64658 رہی۔

حصص بازارمیں 42 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24.99 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے اضافے سے 9412 ارب روپے رہی۔