ایس آئی ایف سی کے ثمرات آنے لگے، ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکانات پیدا ہو گئے۔
تیل اور گیس کی چار بڑی کمپنیوں کے ساتھ آج معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان آئل فیلڈز لیمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لیمیٹڈ کو بھی لائسنس جاری کیے جائیں گے، لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں تین صوبوں کے 8 بلاکس میں کام کریں گی۔
تیل اور گیس کے ذخائر کے تین بلاکس بلوچستان میں ہیں، صوبہ سندھ میں چار اور پنجاب میں 1 بلاک کے اندر ذخائر تلاش کیے جائیں گے، تیل اور گیس کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔