پشاورسمیت صوبہ بھر میں سی این جی سٹیشنوں کی 25دن کی بندش کے بعد یکم فروری کو کھلنے کا امکان نہیں ہے 'محکمہ سوئی گیس کے حکام نے اس بارے میں کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس دی جارہی ہے اور گھریلوصارفین کی ڈیمانڈ سردی میں اضافے کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے اس لئے سی این جی سیکٹرکو گیس کی سپلائی کافی الحال کوئی امکان نہیں ہے دوسری جانب پشاور میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث اندرون شہر ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں من مانے اضافہ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی جبکہ طلبہ کو آمد و رفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ کرایوں میں من مانی اضافہ پر خاموش تماشائی بنے ہوئی ہے شہر میں چلنے والے مسافر ویگن شہریوں سے پر سٹاپ 30سے چالیس اور پچاس تک روپے اصول کرنے لگے جس پر اکثر عوام اور ڈرائیورز کے درمیاں زبانی ٹکرار کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں اسی طرح نواحی علاقوں میں چلنے والے مختلف ٹرانسپورٹز بھی من مانی کرایہ اصول کرنے لگے تاہم متعلقہ حکام اس سلسلے میں چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جانے لگی ۔