ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ، پاکستان کی پہلی میراتھن شروع، ایتھلیٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک فل میراتھن کا فاصلہ 42۔2، ہاف میراتھن 21۔1 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی

پاکستان میں پہلی بین الاقوامی طرز کی میراتھن کراچی میں شروع ہوگئی ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ اس میراتھن میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

میراتھن شروع ہونے سے قبل ایتھلیٹس سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے، مردوخواتین اور بچوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے بھی سی ویو کا رخ کیا جہاں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ایونٹ کی چار کیٹیگریز میں شامل ہونے کیلئے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین سمیت کراچی کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروائی۔

پاکستان پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ اور اُس کے قوانین کے تحت کراچی میراتھن میں فل میراتھن کا فاصلہ 42.2، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی۔

اس کے علاوہ ریلے ریس اور 5 کلومیٹر کی فن ریس میں بھی شہری بھاگیں گے۔