کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو دبوچ لیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 279.59روپے سے بڑھ کر 279.64 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے کمی سے 281.09 روپے کا ہوگیا،یورو 61 پیسے کمی سے 304.60،برطانوی پاو¿نڈ 21 پیسے کمی سے 357.50روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.95 ،سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.99 روپے کا ہوگیا۔