دنیا میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023‘ میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری کرتے ہوئے اسے 133 ویں نمبر پر رکھا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2023 کے مطابق بد عنوانی میں پاکستان کا درجہ 7 درجے بہتری کے ساتھ 133 ہوگیا جو کہ 2022 میں 140 تھا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ ریاست کے مختلف محکموں کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے لیے کیے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
برلن میں موجود بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرف سے شائع کردہ 2023 کا ڈیٹار ظاہر کرتا ہے کہ 2023 میں پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران پاکستان کی درجہ بندی 180 ممالک میں سے 133 تھی جب کہ اس کا سی پی آئی اسکور 100 میں سے 29 تھا، 2022 میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ملک کی درجہ بندی 180 ممالک میں سے 140 تھی اور اس کا سی پی آئی اسکور 100 میں سے 27 تھا۔