وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نواور اصلاحات کی منظوری دیدی ۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا،اجلاس میں کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور کرلی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر میں سٹاف کی کمی اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے حوالے سے اصلاحات کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے اصلاحات کی سفارشات کو منظور کیا، کابینہ کمیٹی برائے سی سی ایل سی کی 26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔