ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی، دس گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 271 روپے پر پہنچ گیا۔a

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2057 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔

جبکہ چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے۔