اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166 ارب روپے کم ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1436 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 931 پوائنٹس کم ہوکر 61841 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 15.28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ اس کے علاوہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 166ارب روپے کم ہوکر 9077 ارب روپے ہے۔