پٹرول قیمت میں 11 روپے فی لٹر اضافہ متوقع

عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، یکم فروری سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

تخمینہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر اضافہ ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی کی جائے گی، یکم فروری سے شروع ہونے والے پندرہ دن کا حساب کتاب پٹرولیم لیوی اور جنرل سیل ٹیکس کی موجودہ شرح پر مبنی ہے۔