نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی تنظیم نو سے بیرونی قرضوں میں کمی آئے گی۔
اسلام آباد میں ایف بی آر کی تنظیم نو سے متعلق خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ٹیکس محصولات بڑھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کرنے جارہے ہیں، اس حوالے سے کابینہ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات سے معاشی نظام کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی اور ٹیکس فائلرز میں بھی اضافہ ہوگا۔